نوازشریف نے خیرات میں پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواہ میں حکومت دی
عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیرمیاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرات میں خیبرپختونخوا کی حکومت دی ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف چاہتے تو صوبے میں حکومت بنا سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصلیت عوام پر 40 روز میں ہی کھل گئی ہے،پی ٹی آئی ایک صوبے میں حکمرانی نہیں کرسکتی تو پورے ملک میں کیا کرے گی۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا لیکن وہ لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور اتحادی خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی ابتدا میں ہی ناکام ہوگئے ہیں۔
لوڈشیڈنگ پر خیبر پختونخوا حکومت کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے یہ ڈرامہ رچارہی ہے۔
SOURCE
SOURCE
0 comments:
Post a Comment